فائل فوٹو
راولپنڈی ميں پتنگ بازی کو روکنے کیلئے مانيٹرنگ کرنے والا پوليس کا ڈرون کيمرا دھاتی ڈور کا شکار ہو کر گر پڑا۔
پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے ڈرون کيمروں کا استعمال کیا گیا تھا، تاہم جمعہ کے روز مانیٹرنگ کے دوران ڈرون کيمرہ دھاتی ڈور کی زد ميں گيا۔
ڈرون پر دھاتی ڈور اس زور کی لگی کہ کیمرہ زمین پر جا گرا۔ قبل ازیں ڈرون کیمرے کی مانیٹرینگ کے دوران متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار، جب کہ پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں۔ ان افراد کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمے کا اندارج کیا گیا۔
واضح رہے کہ راول پنڈی میں پولیس کی جانب سے موبائل گاڑیوں پر لگے اسپیکروں پر اعلانات کئے گئے تھے کہ پتنگ بازی کرنے والے گھروں ، پلازوں اور دکانوں کی چھتوں سے اتر جائیں، ورنہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واضح ہدایت کے باوجود شہر میں دھاتی اور دیگر ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کے تبصرے :
ہم تبدیلی چاہتے ہیں لیکن خود کو تبدیل کرنا نہین چاہتے ملک خاک ترقی کرے گا جہاں پہ قانون کو نہیں مانتے افسوس کچھ تو کمی ہے ہمارے قانون میں