Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

سندھ، تحریک انصاف میں اختلافات شدید، کارکن آپس میں لڑپرے

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ناراض گروپ کا کراچی میں اجلاس

سندھ میں تحریک انصاف سندھ کے اندرونی اختافات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ لیاقت جتوئی اور دیگرناراض ارکان نے وزیراعظم کولکھا گیا خط پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ میں لیاقت جتوئی اور سیف اللہ ابڑو کے حمایتی کارکن لڑ پڑے جس میں مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ارکان آج کل ایک دوسرے سے ناراض ہیں۔ کراچی میں ایک اجلاس ہوا لیاقت جتوئی اس کی سربراہی کررہے تھے اور پی ٹی آئی کے آٹھ ناراض عہدیدار شریک تھے، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا خط پبلک کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں احتجاج کے دوران لیاقت جتوئی اور سیف اللہ ابڑو کے حمایتی کارکنان لڑگئے۔ اس جھگڑے کے دوران ایک مقامی رہنما زخمی بھی ہوگئے۔

تحریک انصاف کے صوبائی رہنما طاہر حسین شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینے پر کوئی اختلافات نہیں۔ پہلے ٹکٹ پر ہنگامہ ہوا، اب مسترد کرانے کیلئے ہنگامہ کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube