Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

فیصل آباد:70سالہ شخص کولڑکی بن کر لوٹنے والے ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 9 months ago

Faisalabad culprits

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ايف آئی اے) نے فيصل آباد ميں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر 70 سالہ بزرگ کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے مطابق پب جی کی اپ گریڈیشن کے لیے رقم چاہيئے تھی اور اس لیے یہ کام کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے لڑکی کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا کر بزرگ شخص کو جال میں پھنسایا اور پھر 70سالہ شخص کی برہنہ تصاویر استمعال کرکے رقم منگواتے رہے۔

بزرگ شہری کے رشتہ دار کی درخواست پر ایف آئی نے کارروائی کی۔ ایف آئی اے کے مطابق بزرگ شہری سے کل 62ہزار روپے کی رقم نکلوائی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل مواد اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube