وزیرستان:پاک فوج کابڑاآپریشن،انتہائی مطلوب جنگجونورستان ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم جنگجو نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد مارشل آرٹ کا بھی ماہر تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم جنگجو نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیا۔ سال 2008 میں نورستان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ منرا شوال درگئی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں 3 ایف سی فوجی  شہید ہوئے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سال 2007سے سیکورٹی فوسز کے 50 سے زائد اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا تھا۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد آئی ای ڈی کا ماہر بھی تھا۔

دہشت گرد نورستان نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسود میں سال 2007 میں شمولیت اختیار کی۔ نورستان نے درجنوں دہشت گردی کی وارداتیں کیں، جب کہ کئی خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

پاک فوج کے مطابق ہلاک جنگجو نے سال 2009 میں شکئی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ حملے میں فورسز کے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔ سال 2009 میں ہی دہشت گرد کے بارودی سرنگ کے حملے میں 5 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ جون سال 2009 میں خیسورا کلیئرنس کے دوران 12 فوجی شہید ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنوری / فروری سال 2010 میں نورستان پاک فوج کی چوکی خیسور کے قریب آبی زہر چھوڑنے میں بھی ملوث تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اسے سال 2016 میں خیسور کا جنگجو مقرر کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube