ڈسکہ الیکشن، کمشنر گوجرانوالہ اور ریجنل پولیس آفیسر برطرف

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے دوران فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ ہفتے ڈسکہ میں ہونے والے انتخاب میں 23 پولنگ اسٹیشن کا عملہ بیلٹ باکس سمیت 14 گھنٹے لاپتہ رہا جس کے باعث الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ سنایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے غفلت کے مرتکب کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او کو عہدوں سے ہٹانے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کرنے کا حکم ديا گيا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فرائض چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی غفلت برتنے پر چار مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چلینج کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube