Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

اوکاڑہ: بہنوئی پر سالوں کا تشدد

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں سالوں نے اپنے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس منظر کو ویڈیو میں قید بھی کیا۔

پولیس کے مطابق غلام رسول کو اس کے سالوں نے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا، ہاتھ اور گلے میں رسی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے اس دوران اپنے بہنوئی سے زمین پر ناک بھی رگڑوائی اور اس تمام کارروائی کی ویڈیو بھی بناتے رہے، جس کے منظر عام پر آنے اور متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم زمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube