Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

گجرنالہ آپریشن: 450 پختہ تعمیرات مسمار، 600میٹر علاقہ کلیئر

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

کراچی میں گجر نالے کے اطراف سے 450 پختہ تعمیرات مسمار کرکے 600 میٹر کا علاقہ کلیئر کرادیا گیا، متاثرین میں زیادہ تر افراد کے چیک کلئیر ہوچکے ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی میں گجر نالے کے اطراف تجاوزات گرانے کا کام ساتویں دن بھی جاری ہےم اب تک 450 پختہ تعميرات کو جزوی یا مکمل طور پر گرايا جاچکا ہے، متاثرين کو معاوضہ بھی ديا جارہا ہے، جن لوگوں کو چیک ملے وہ کلئیر ہوچکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بدھ کو بھی گجر نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن جاری رکھا، پختہ تعمیرات کا آغاز گزشتہ جمعرات کو ہوا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی نے نالے کے دونوں اطراف سے 600 میٹر کا علاقہ کلیئر کردیا، آپریشن کا آغاز نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر نالے کے ابتدائی مقام سے کیا گیا تھا، جہاں سے اب تک بسم اللہ پلیہ تک علاقہ کلیئر ہوچکا ہے۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ایک ہفتے کے دوران گجر نالے کے دونوں اطراف سے 450 پتخہ تعمیرات مسمار کی جاچکی ہیں۔

تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن این ای ڈی ڈیپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفرااسٹرکچر انجینئرنگ کی ٹیکنیکل اسٹڈی کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا اور گجر نالے کے اطراف نشانات لگائے گئے مکانات کو ہی مسمار کیا جارہا ہے، مکانات کی نشاندہی کا کام کے ایم سی کچی آبادی ڈپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔

بشیر صدیقی نے بتایا کہ کے ایم سی انسداد تجاوزات ڈپارٹمنٹ پختہ تعمیرات کو نشاندہی کے مطابق 10 سے 100 فیصد تک مسمار کررہا ہے۔

مزید جانیے : گجر نالے پر قائم ’غیرپختہ تجاوزات‘ کا خاتمہ کردیا گیا

سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کچی آبادی مظہر خان نے کہا کہ انتظامیہ نے پلیہ سے پلیہ تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اب کل سے ٹیمیں بسم اللہ پلیہ سے فاطمہ پلیہ کے درمیان آپریشن کا آغاز کریں گی، انسداد تجاوزات آپریشن میں مزدوروں کے ساتھ ساتھ بھاری مشینری بھی استعمال کی جارہی ہے۔

سروے کے مطابق 4 ہزار میں سے 450 پختہ تعمیرات جزوی و مکمل مسمار ہوچکیں جبکہ برساتی نالے کے دونوں اطراف 3550 تعمیرات باقی ہیں۔

کراچی میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے پہلا آپریشن محمود آباد نالے پر کیا گیا تھا۔ کے ایم سی انتظامیہ کو نالے کو کلیئر کرنے میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ گجر نالے پر غیر پختہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز 3 فروری سے شروع کیا گیا تھا جبکہ پختہ تجاوزات مسمار کرنے کیلئے کارروائی گزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube