Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

مریم نواز کا پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

عمران خان کو پورے ملک پے در پے شکست ہوئی

مریم نواز شریف نے پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر صوبے سے عمران خان کو پے درپے شکست ہوئی، ووٹ چوروں کو گھر تک پہنچائیں گے، ووٹ چوروں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، الیکشن کمیشن کھویا وقار بحال کرانے کیلئے دلیرانہ فیصلے کرے، پوری انتظامیہ اور جعلی حکومت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے سپریم کورٹ اور ایجنسیز پر بھی الزامات لگادیئے۔

وزیراعظم آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت، عمران خان، ایجنسیز اور اداروں پر الزامات کی بہتات کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں دھاندلی میں ایجنسیز ملوث تھیں، ہمارے پاس ثبوت اور نام ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ثبوت کا انتظار ہے، خود سچ بتا کر شرمندگی سے بچ جائيں، اليکشن کميشن کے پاس پہلا اور آخری موقع ہے اگر انہوں نے خود نام نہ بتائے تو ميں عوام کو بتاؤں گی، اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے ہے تو ای سی پی کو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ چوروں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، ووٹ کے تھيلے چرانے والوں کو وزير آباد والوں نے پيچھے سے پکڑا، آپ نے گيس، بجلی، چينی اور آٹا چوروں کو دفن کرديا، ہر صوبے سے عمران خان کو پے درپے شکست ہوئی۔

جلسے میں مريم کے پاپا آئیں گے، روزگار لائیں گے کے نعرے لگے تو ن لیگی رہنماء نے کہا کہ مریم کے پاپا بعد ميں آئيں گے، پہلے ووٹ چوروں کو رلائيں گے، شہباز شريف کی حکومت نہيں تو پنجاب کو لاوارث سمجھ ليا تھا، پنجاب کے عوام جاگ گئے، ووٹ چوروں کو گھر تک پہنچائیں گے۔

مزید جانیے: سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، بلاول بھٹوزرداری

مریم نواز شریف نے پورے ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 پولنگ اسٹيشن کا عملہ غائب کرديا گيا، ڈسکہ کیا چاند پر ہے، جو آتے آتے 14 گھنٹے لگ گئے، 20 پولنگ اسٹیشنز پر نہیں پورے ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ چاہئے، الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں دوبارہ ہوگا، الیکشن کمیشن کو ووٹ چوروں کو بے نقاب کرنا پڑے گا۔

ایجنسیز اور اداروں پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری انتظامیہ، جعلی حکومت اور ایجنسیز کو دن میں تارے دکھا دیئے، ایک حلقے پر ڈاکا ڈالنے کیلئے پورے ملک کی ایجنسی لگادی، اغواء برائے تاوان سنا تھا، اغواء برائے ووٹ سنا ہے کبھی؟، دھاندلی کرنیوالوں کی پوری تفصيل ہمارے پاس ہے، يہ جتنے حواس باختہ ہيں، لگتا ہے انہيں اپنے جانے کا پتہ ہے، ہمیں فون کروائے گئے کہ عمران خان سے مل کر بات کرلیں، سپریم کورٹ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہ دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube