اسلام آباد:خوبصورت جاپانی مچھلی کا گھر

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

اسلام آباد ميں ايک ايسا مقام ہےجس کوپانی کی شہزاديوں کی رہائش گاہ کہا جاتا ہے۔

اسلام آبادکےمصنوعی تالاب ميں مچھليوں کی افزائش کی جارہی ہے۔ یہاں دنیا کی خوبصورت ترین مچھلی کوئی بھی موجود ہے۔اس کا شماربیش قیمت مچھلیوں میں ہوتا ہے۔عالمی منڈی میں اس مچھلی کی قیمت 10 ڈالر سے 100 ڈالر تک ہوتی ہے۔یہ مچھلی 36 انچ تک لمبی اور50 سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔

مصنوعی تالاب میں مچھلیوں کا آکسيجن ليول مسلسل چيک کيا جاتا ہے اورپانی ہر8 گھنٹے بعد بدلا جاتا ہے۔انتظامیہ نےبتایا ہےکہ تالاب میں 11 فٹ تک پانی ہے اور یہاں کا درجہ حرارت اٹھارہ سے چوبیس سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ پانی کا درجہ حرارت چھ سے سات فٹ تک ایک جیسا ہوتا ہے اور اس سے نیچے اس کا درجہ حرارت ایک جیسا ہوتا ہے۔اس لئےآبی حیات کےلئےزندہ رہنا اورافزائش کرنا آسان ہوتا ہے۔

  اس تالاب ميں رکھےپتھرعام نہیں بلکہ بہت خاص ہیں اوراس تالاب کےلیےخاص طورپریہاں نصب کئےگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube