مسئلہ کشمیرکا حل صرف مذاکرات ہے، عمران خان

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کاروباری برادری کیلئےسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کےذریعےہم غربت میں کمی لاسکتے ہیں۔ کاروباری برادری کیلئےسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خطےکےلوگوں کوغربت سےنکالنےکیلئےتجارتی تعلقات ناگزیرہیں۔

کولمبومیں بدھ کوٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کےلیے کئی سال جدوجہد کی اورسیاست میں آنےکی بڑی وجہ غربت کا خاتمہ ہے۔ پاکستان میں کاروبار کرنےکےلیے آسانیاں پیدا کررہےہیں۔ منصوبہ یہ ہے کہ کاروبار سے حاصل رقم سے نچلے طبقے کے حالات بہتر بنانے کےلیے اقدامات کئے جائیں۔

چین کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین وہ واحد ملک ہے جس نے تیس سے 35 برس میں 70 کروڑ عوام کوغربت سے نکالا۔کسی اور ملک نے اس قدرکم وقت میں یہ کامیابی حاصل نہیں کی۔عالمی تنازعات پرانھوں نے کہا کہ چین اورامریکہ کےدرمیاں بڑھتی ہوئی خلیج دور کرنے کےلیے پاکستان کرداراداکرسکتاہے۔

انھوں نےبتایا کہ سیاسی استحکام سےغربت میں کمی آسکتی ہے۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بھی اہم ہیں۔سری لنکا اور پاکستان میں یہ مشترک ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور تنازعات سے متاثر ہوئے۔ان حالات میں کاروباری فضا،سرمایہ کاری اور سیاحت متاثر ہوتی ہے۔پاکستان اور سری لنکا سیاحت کےشعبےمیں تعاون کوفروغ دےسکتےہیں۔

سری لنکا سےمتعلق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکاکی بزنس کمیونٹی کوسی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔ پاکستان اورسری لنکاکوکھیل کےشعبےمیں بھی تعاون کرناچاہئیےاورکرکٹ کےساتھ ہاکی اوراسکواش میں بھی تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے خواب ہے یہاں کے تنازعات حل ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف کشمیر کا تنازع ہے۔پاکستان تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے اور یہ مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

بھارت سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آنے کےبعد بھارت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم نریندرمودی کو کہا کہ آگے بڑھنےکےلیے مسائل اور تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعےضروری ہے۔اس کے بعد تجارتی روابط بڑھانے اور کشیدگی کم کرنا ہوگی۔ تاہم کامیابی نہیں ملی لیکن امید ہے کہ جنوبی ایشیا میں عوام کوغربت سے نکالنےکےلیےممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر بنانا ہونگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube