جسٹس فائزعیسیٰ نظرثانی کیس کیلئے 10 رکنی فل کورٹ تشکیل

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SCP

فوٹو: آن لائن

جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے 10 رکنی فل کورٹ بينچ تشکیل دے ديا گيا۔ چیف جسٹس نے سماعت یکم مارچ کو مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مختلف بار کونسلز نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

گزشتہ دنوں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی یکم مارچ کو سماعت کیلئے 10رکنی فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس عمر عطاء بندیال سربراہ ہیں جبکہ اختلافی نوٹ دینے والے ججز بھی بینچ کا حصہ ہیں، جسٹس فیصل عرب کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube