لاہور: آتشزدگی سے 2بچوں کی ہلاکت، معاملہ کچھ اور نکلا

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ماں نے قتل کا اعتراف کرلیا

لاہور ميں ایک گھر میں آگ لگنے سے ہونیوالی 2 بچوں کی ہلاکت حادثہ نہيں  بلکہ قتل نکلی جو کسی اور کی نہیں بلکہ مبینہ طور پر خود بچوں کی ماں کی کارروائی تھی۔

پولیس کے مطابق بچوں کی ماں تنزیلہ نے تفتيش کے دوران اپنے دونوں بچوں کو مارنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس انتہائی اقدام کا سبب اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا تھا۔

مذکورہ واقعہ گزشتہ روز مانگا منڈی میں پیش آیا تھا جس میں کمرے میں لگی آگ نے 4 سالہ عبدالرحمان اور 2 سالہ فیضان کی زندگی کا چراغ گل کردیا تھا۔ تاہم زندہ بچ جانے والے 5 سالہ اذان نے جان بوجھ کر آگ لگانے کی واردات اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی جس نے سارا واقعہ پولیس کو بتایا۔

مزید جانیے: لاہور میں مکان میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

واقعے کے بعد ملزمہ آگ لگنے کا ڈرامہ کرتی رہی تھی لیکن بچ جانے والے بچے کے بیان سے پتہ چلا کہ آگ لگنا کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ اس کی ماں نے وہ خود جان بوجھ کر لگائی تھی جبکہ ملزمہ نے بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد اس نے آگ لگا کر بچوں کو مارا۔ اذان کا بیان پولیس تفتیش کا حصہ بنادیا گیا۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube