Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں مزید41 افرادکاکروناوائرس کےباعث انتقال

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےبتایا ہےکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار50 نئےکرونا کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ مزید41 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔

منگل کواین سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 29 اورخیبر پختونخوامیں 7 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیرمیں 3، سندھ اور اسلام آباد میں1،1 مریض کا کرونا کےباعث انتقال ہوا۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 33 ہزار978 ٹیسٹ کئےگئے۔

ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 24 ہزار483 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 36 ہزار 243 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہیلتھ ورکرز میں شامل ہونے پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی  گئی۔اپنے ٹویٹرپیغام میں انہوں نے بتایا کہ چینی ویکسین سائنوفارم کی پہلی ڈوز لگوالی ہے اوربہتر محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ہیلتھ ورکر ہیں (60 سال سے کم عمر) ہیں تو برائے مہربانی خود کو ویکسین لگوائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube