Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

مریم نواز کو ڈاکو ڈاکٹروں کی تلاش ہے، فردوس عاشق

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 7 months ago

مریم نوازکوحقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مکمل طور پر قانون کا احترام کیا ہے۔ ن لیگ والوں کو ہار تسلیم کرنے کی عادت نہیں۔ مریم نواز سے متعلق فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی میجر سرجری پی ٹی آئی نے کردی ہے۔

سما کے پروگرام نیا دن میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی میجر سرجری وزیراعظم اور پی ٹی آئی نے کردی ہے۔ مائینر سرجری کیلئے وہ باہر جانا چاہتی ہے۔ مریم نواز کو اپنے جیسے ڈاکو ڈاکٹر کی تلاش ہے۔ ان کے گلے کا ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ نوٹوں کی تجوری کی سرجری پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں کیا ہوا؟ کہ سوال پر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈسکہ میں اپنے بیانات کو قانون کے مطابق عملی جامہ پہنایا ہے۔ قانون شکن وہاں الیکشن نتائج کو تہس نہس کرکے اپنی مرضی سے ووٹوں پر ٹھپے لگاتے رہے۔ ن لیگ کے غنڈوں نے رانا ثناللہ کی قیادت میں پولنگ اسٹیشن میں بیٹھ کر عوام کو ڈرایا دھمکایا اور سرکاری اہل کاروں کو سرعام دھمکیاں دیں

معاون خصوصی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دھند کی وجہ افسران کے لاپتا ہونے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ پولیس نے اپنی نگرانی میں افسران کو نتائج کے ہمراہ ان کی منزل تک پہنچایا۔ یہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ جہاں وہ جیتے ہیں وہاں شفاف الیکشن ہوتے ہیں اور جہاں وہ ہارتے ہیں وہاں دھاندلی ہوتی ہے۔ ان کو ہارنے کو ماننے کا حوصلہ نہیں، یہ ہمیشہ جیت کے مزے چکھتے رہے ہیں، اس لیے ہار کو تسلیم نہیں کر پا رہے اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مریم نواز شریف کی جانب سے ویڈیوز سے متعلق سوال پر فردوس عاشق نے کہا کہ مریم کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں کیلبری کوئن کا لقب اپنے جھوٹ کی بنا پر پایا ہے۔ ان کو حقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے۔ انہیں جھوٹوں کی نانی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان سے سچ کی توقع نہیں، جو جھوٹ بیچتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube