فائل فوٹو
نيب انکوائری کے معاملے پر سابق وزيراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
منگل 23 فروری کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کندھ کوٹ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے اور ابتدائی ریفرنس دائرہوچکا جس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں۔
نیب کے مطابق قائم علی شاہ کے خلاف انکوئری جاری ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری ختم، شواہد نہیں ملے
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر خود پیش ہو کر انکوئری سے متعلق جواب ديں۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایک سل قبل نیب نے قائم علی شاہ کےخلاف ملير ندی زمين کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق تحقیقات کر دی تھی جس میں نیب کا دعویٰ تھا کہ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔