Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل واوڈا کیخلاف اپیلیں مسترد،سینیٹ الیکشن کیلئےاہل قرار

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن 2021 میں حصہ لینے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں 23 فروری کو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے خلاف دائر اپیلیوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کیا۔

دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے حقائق چھپانے پر وہ عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

قبل ازیں 22 فروری کو سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دائر درخواست پر ان سے جواب طلب کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل دیئے تھے۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب نے کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube