کراچی : گرفتار ملزم کا عکس
کراچی ميں حیدری پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کرليا۔
گرفتار ملزم اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، حساس ادارے کا جعلی کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ملزمان سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم فخر عباس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ کراچی میں لیاقت آباد ميں رہائش پذیر تھا۔