Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان:میٹروکمانڈاینڈکنٹرول سینٹرکی عمارت تاحال مکمل نہ ہوسکی

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2021 | Last Updated: 1 week ago

ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ تا حال ادھورا ہے۔میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی عمارت 6 سال گزرنے کے بعد بھی تعمیر نہ کی جا سکی ہے۔

ملتان میٹرو بس سروس کو شروع ہوئے4 سال ہوگئےہیں۔2015 میں تعمیر ہونےوالی عمارت 6سال بعد بھی نامکمل ہے۔کمانڈ اینڈ کنڑول سینڑ کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے پرقیمتی مشینری اور سامان خراب ہونے لگا ہے۔جنوری 2017 سے کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹرعارضی کنٹینرمیں قائم ہے

کمشنر ملتان اختر محمود نےبتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہ واضع ہدایات ہیں کہ اس منصوبے کو مکمل کریں۔ ایم ڈی اے نے نیا ٹھیکدار تعینات کردیا ہےاوراس پرجلد کام شروع کرواکر مکمل کرلیں گے۔

تاخیر کےباعث منصوبے کی لاگت میں اضافے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ملتان میٹرو کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کی عمارت کا پروجیکٹ 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس منصوبےکی تکمیل میں 3 ارب روپے اضافی درکار ہونگے جب کہ ملتان میٹرو کےمنصوبے کی  تکمیل پر31 ارب روپےلاگت آئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube