تیسرے بچے کو علاقہ مکینوں نے بچالیا
لاہور میں گھر ميں آگ لگنے سے 2 کم سن سگے بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، تيسرے بچے کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچاليا۔
لاہور کے علاقے مانگا منڈی کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، تیسرے بچے کو علاقہ مکینوں نے بچالیا۔
اہل محلہ کا الزام ہے کہ خاتون نے اپنے بچوں کو خود جلایا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے بچوں کے جھلسنے کے واقعے میں ملوث ہونے کے شک پر والدین کو حراست میں لے لیا۔