Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

صوبائی حکومت 300 لاپتہ افراد کو بازیاب کراچکی، ضیاء لانگو

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: آن لائن

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت 300 کے قریب لاپتہ افراد کو بازیاب کروا چکی ہے

وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 400 لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی، وفاقی حکومت کے تعاون 300 کے قریب افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام بازیاب افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے گھر پہنچنے کی تصدیق بھی کردی۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کیلئے بلوچستان حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کررہی دیگر لاپتہ افراد کو بھی جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنے پیاروں کی واپسی کیلئے کئی روز تک دھرنا دیا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube