Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

آئی جی سندھ کوہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا، گورنرسندھ

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

عمران اسماعیل نے سندھ میں گورنرراج کے امکان کومسترد کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نہیں لگے گا، سندھ میں پولیس کے ذریعے ہر قسم کی غنڈہ گردی ہورہی ہے، آئی جی سندھ فرائض کی انجام دہی میں ناکام نظر آتے ہیں، انہیں ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو کہہ دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے رويے سے بانی متحدہ کا دور ياد آگيا، وہ غنڈوں کے ذريعے کراچی پر راج کرنا چاہتے تھے، سندھ میں پولیس کے ذریعے ہر قسم کی غنڈی گردی ہورہی ہے، صوبے کو نو گو ایریا بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ پر سیاسی وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام نظر آتے ہیں، وزیراعظم کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا، آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا بھی کہا ہے، ایس ایس پیز اپنے ٹرانفسر اور ترقی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

گورنر سندھ نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ آپ نے اسٹیٹ کی ملازمت کرنی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پارٹی بننا صاف نظر آتا ہے، اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرکے دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، کسی کو خوش کرنے کیلئے کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حق اور انصاف کے ساتھ نوکری کریں ورنہ وفاق اپنی رٹ قائم کرے گا، مجبور نہ کریں کہ انتہائی قدم اٹھایا جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اسماعیل بریکنگ نیوز بنانے کیلئے ایسی باتیں کرتے ہیں، وہ سیف اللہ ابڑو کی فکر کريں۔

ان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو عزت کے ساتھ ان کی مرضی کے اسپتال ميں منتقل کیا گيا، اگر وہ زخمی ہوتے تو ایمبولينس میں مسکراتے ہوئے نہ جاتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube