معذور افراد ان کے اقدام سے خوش
انسانیت کےجذبے سے سرشار کوئٹہ کامعذور رکشہ ڈرائیوردیگر معذور افراد کے لئے مسیحا بن گیا۔ اس نےبینائی اورجسمانی معذوری میں مبتلا افراد کے لئے فری رکشہ سروس شروع کردی ہے۔
بیساکی کےسہارےچلنےوالانادر شاہ نے جسمانی معذوری کے باوجود رکشہ چلا کر گھر کی کفالت اور شہر کےمعذورافرادکوفری رکشہ سروس فراہم کرنےکابیڑا بھی اٹھا رکھا ہے۔نادر شاہ کےرکشےمیں مفت سفر کرنےوالےمعذور افراد ان کےاقدام سےخوش ہیں۔
نادرشاہ خون کاعطیہ دینے والوں کو بھی بغیر کرایے کے اسپتال اورگھر پہنچاتے ہیں۔نادر شاہ نےمعذوری کو طاقت بنا کر رکشے سے رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ عالم انسانیت کے لئے مثال قائم کردی ہے۔