ضمنی انتخاب میں 6ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے، پرویز خٹک

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیر کا دھاندلی کا دعویٰ

وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب ميں دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں 6ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ دھاندلی کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہيں اور تمام ثبوتوں کے ساتھ اليکشن کميشن جائيں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کئی ووٹ غائب ہوئے اور ميرے پاس ساری لسٹيں موجود ہيں۔ يہ سب اکٹھے ہوجائيں پھر بھی ہميں نہيں ہرا سکتے۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

پی کے 63 کی نشست سابق صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی نے انکے بیٹے میاں عمر کاکاخیل کو ٹکٹ دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube