Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

صرافہ بازار کی مٹی بھی سونا ہے

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

سونار کی دکانوں سے مٹی جمع کی جاتی ہے

Matti Sona Naya Din KHI PKG 21-02 Umair

ملک بھر میں سونے کے زیورات جہاں بنائے جاتے ہیں وہاں کا کچرا یا مٹی پھینکی نہیں جاتی بلکہ مہنگے دام پر فروخت کی جاتی ہے۔

مٹی کے خریدار نیارے کہلاتے ہیں، جو انتہائی محنت اور مہارت سے مٹی میں شامل سونا نکال لیتے ہیں۔نیارے پہلے ٹاٹ کو جلاتے ہیں اور چھان کر کچرا نکالتے ہیں، پھر اس میں سہاگہ شورا اور کھڑ شامل کرکے بھٹی میں ڈالتے ہیں۔ گلنے کے بعد اس میں مکس دھاتوں کو کاٹ کر سونا چاندی تانبہ رہ جاتا ہے جسے ریفائن کرکے سونا الگ کر لیا جاتا ہے۔

اس عمل میں کئی منفرد چیزیں خاک کے زرات سے سونا نکال لاتی ہیں۔

کراچی میں نیارے کا کام کرنے والے کئی دہائیوں سے اس کام سے منسلک ہیں جو مٹی کو دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ اس میں کتنا سونا ہے۔

نیارے اپنے تجربے کی بنیاد پر مہنگے داموں مٹی خریدتے ہیں جبکہ نفع نقصان کا پتہ وقت پر ہی چلتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube