پرویزرشید کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Pervaiz Rashid

فوٹو: آن لائن

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہاؤس کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

پیر 22 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی جس میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

پرویز رشید کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے نشاندہی کی کہ پنجاب ہاؤس نے واجبات ادا کرنے کے لیے فوٹو کاپی نوٹسز جاری کیے۔ اس کے باوجود پرویز رشید نے واجبات ادا کرنے کی کوشش کی لیکن واجبات وصول نہیں کیے گئے۔

پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

اپیلٹ ٹربیونل نے استفسار کیا کہ پرویز رشید نے مقررہ وقت پر رقم جمع کیوں نہیں کرائی۔

وکیل کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت یہ رقم کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ پرویز رشید 28 گھنٹے رقم لے کر پھرتے رہے لیکن کسی نے رقم وصول نہیں کی۔

جسٹس شاہد وحید نے باور کرایا کہ پرویز رشید نے جب پنجاب ہاؤس چھوڑا تھا اُسی وقت ہی یہ رقم جمع کرانی چاہیے تھی۔

وکلاء نے استدعا کی کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل پر مزید سماعت کل 23 فروری کو ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube