Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کراچی:سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں 4دوست جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 10 months ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سائیکل سوار کو حادثے کے بچانے کے دوران گاڑی پل سے جا ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ یونی ورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی اپنی رفتار سے آرہی تھی کہ اسی دوران سڑک پر سائیکل سوار اچانک آگیا، جسے بچاتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوئی تیز رفتاری میں پیڈیسٹرین برج سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں گاڑی میں سوار چاروں دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت معیز، محمد اسد، تيمور اور روحان کے نام سے کی گئی ہے۔ چاروں دوست کھانا کھانے گلستان جوہر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا انجن الگ اور ايکسل ٹوٹ۔ ملبے کو دیکھ کر حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ملبے کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube