کراچی: جیو ٹی وی کے ہیڈ آفس پر مظاہرین کا حملہ

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

احتجاج پروگرام میں متنازع بات کیخلاف کیا جا رہا

کراچی میں مظاہرین نے جیو ٹی وی کے ہیڈ آفس پر حملہ کرکے استقبالیہ کہ شیشے توڑ دیے۔

مظاہرین نے سیکیورٹی کے افراد اور دیگر عملے سے بد سلوکی، نعرے بازی اور گالم گلوچ کی جس کے بعد مشتعل افراد جیو ٹی وی کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

احتجاج جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں متنازع بات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

جنگ اور جيو ٹی وی پر حملہ کرنے پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جیو نیوز کے سی ای او کو ٹيلی فون کرکے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ واقعے میں جو بھی ملوث ہوگا ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم نے پوری زندگی میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا کی آواز کو دبانے نہیں دے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube