Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

ویڈیو: تھرپارکر میں مشتعل افراد نےپولنگ اسٹیشن کوآگ لگا دی

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago

آگ لگنے سے بیلٹ پیپر اور باکس بھی جل گئے

تھر پارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی انتخاب کے دوران مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل بند کردیا گیا تھا تاہم چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی، جب کہ واقعہ کی اطلاع بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دے دی گئی ہے۔

واقعہ کیسرار سموں کے علاقے میں قائم بوائز اسکول میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن میں فرنیچر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث پولنگ اسٹیشن میں موجود بیلٹ پیپرز اور باکس بھی جل گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب کہ حملے کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

ایس ایس پی حسن سردرا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ حادثاتی طور پر لگی، جس میں بيلٹ باکسز جل گئے، بيلٹ پيپرز محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube