وزرات سے ہٹانے پر لیاقت خٹک کا جشن

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کارکنان کی نعرے بازی

وزارت سے برطرفی کا نوٹی فکیشن ملنے کے بعد پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور ان کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا اور آئندہ انتخابات میں اپنا وزیراعلیٰ لانے کا بھی عزم ظاہر کردیا۔

نوشہریہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 63 پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی نے تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کردیا۔ اس حلقے سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر پرویز خٹک منتخب ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک کے اختلافات کے باعث پارٹی ہارگئی ہے۔ لیاقت خٹک نے پرویز خٹک کے نامزد کردہ امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ اس کیلئے مہم بھی چلائی۔

پارٹی لائن سے انحراف پر گورنر خیبرپختونخوا نے لیاقت خٹک سے وزارت آبپاشی کا قلمدان واپس لے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ برطرفی کے بعد لیاقت خٹک جب نوشہرہ کے علاقہ مانکی شریف میں اپنے آبائی گھر پہنچے تو ان کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور جشن منانا شروع کردیا۔

لیاقت خٹک کے حامیوں نے جشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں جس میں کارکنان پرویز خٹک کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ لیاقت خٹک نے اس موقع پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو نام کی وزارت مل گئی تھی، وزارت کوئی اور چلا رہا تھا۔ وزارت آنے جانے کی چیز ہے، ابھی کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube