Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

شمالی وزیرستان میں فورسزکا آپریشن، اہلکار شہید، 2دہشت گرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
North Waziristan

فوٹو : اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں گزشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے 2 دہشت گردوں میں شدت پسند کمانڈر رحمت عرف خالد بھی شامل ہے جبکہ شہید سیکیورٹی اہلکار کا نام شہزاد رضا ہے۔

مزید جانیے: شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق رحمت بم بنانے کا ماہر اور 2009ء سے سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube