نوشہرہ میں شکست، پرویز خٹک کے بھائی وزارت سے فارغ

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گورنر خیبرپختونخوا نے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا۔

گزشتہ روز نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

لیاقت خٹک اور پرویز خٹک کے مابین ضمنی انتخاب کے ٹکٹ پر تنازع کھڑا ہوا اور اس قدر بڑھا کہ لیاقت خٹک نے مسلم لیگ نواز کے امیدوار کی حمایت کردی۔

الیکشن کے نتائج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کی شکست میں لیاقت خٹک کی بغاوت نے اہم کردار ادا کیا جس پر پارٹی کے اندر لیاقت خٹک کے خلاف کارروائی کیلئے آوازیں اٹھنے لگیں۔

ہفتے کو گورنر خیبرپختونخوا نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے لیاقت خٹک سے وزارت آب پاشی کا قلمدان واپس لے لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube