Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

کرونا ویکسینیشن: پاکستان دوسرےمرحلے میں داخل ہورہاہے

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago

 

ڈاکٹر فیصل سلطان نےبتایا ہےکہ پاکستان کرونا ویکسینیشن کےحوالےسےدوسرےمرحلےمیں داخل ہورہا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین مارچ کے اوائل میں پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔60 سال اورزائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروائیں اورقومی شناختی کارڈ نمبر1166 پر ایس ایم ایس کریں جس کے بعد آپ کو اگلے مرحلے کی ہدایات کا جواب موصول ہوگا۔

معاون خصوصی برائے صحت نے ہدایت کی کہ فرنٹ لائن کے ساتھ تمام ہیلتھ کیئر ورکرزکرونا ویکسین کیلئے رجسٹر ہوں۔کرونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کیلئے
Covid.gov.pk/vaccine
پر جائیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

دو روز قبل پاکستان نےکرونا وائرس سےبچاؤکی چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سےزائدعمرکےافراد کو نہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ زیادہ عمر کے افراد کوآسٹرازینیکا ویکسین دی جائے گی۔پاکستان کو 2 مارچ تک کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا آکسفورڈ کرونا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی، کوویکس مجموعی طور پر پاکستان کو جون تک ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube