امریکی سینٹ کام کےسربراہ کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو

امریکی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی جونئیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے پاکستان کی امن کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی جونیئر نے جمعہ 19 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹ کام کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

امریکی جنرل نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرکے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی صورت حال پر بات اور افغان مسئلے کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغان امن پاکستان کے لئے اہم ہے، اسی لیے پاکستان افغانستان میں فروغ امن کی کوششوں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube