Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

سینیٹ انتخابات کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اپوزیشن ہمارے لوگوں کو خریدکر اپنے سینیٹر بنانا چاہتی ہے

عمران خان ايک بار پھر سياسی حريفوں پر برس پڑے، وزيراعظم چوری کرے تو ملک تباہ اور مقروض ہوجاتے ہيں، اسحاق ڈار اور نواز شريف کے بچے بيرون ملک ايسے شاہانہ زندگياں گزار رہے ہيں جيسے وہ گوالمنڈی نہيں برطانيہ ميں ہی پيدا ہوئے ہيں، سينيٹ انتخابات کيلئے منڈی لگی ہوئی ہے، اپوزيشن چاہتی ہے کہ ہمارے لوگوں کو خريد کر اپنے زيادہ سينيٹرز منتخب کراليں، ايک طرف پاکستانی عوام اور دوسری طرف ڈٓاکو ہيں، جيت پاکستان کی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے غازی بروتھا میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے مختصر خطاب اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ درخت آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ناگزیر ہیں، پاکستان کا شمار ان 10 ملکوں میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید پودے لگانے ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معاون خصوصی ملک امین اسلم کی جانب سے علاقے کیلئے کئے گئے مطالبات پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کامرہ میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کو اس سال کے آخر تک انصاف صحت کارڈ کے تحت صحت کی جامع سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملک امین اسلم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غازی کینال کے کناروں پر آئندہ تین سال میں دس لاکھ پودے لگائے جائینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم چوری کرے تو ملک تباہ ہوجاتے ہيں،  اسحاق ڈار اور نواز شريف کے بچے لندن ميں شاہانہ زندگی گزار رہے ہيں، ايسا لگتا ہے کہ جيسے يہ گوالمنڈی نہيں لندن ميں پيدا ہوئے، ايسا لگتا ہے اسحاق ڈار کی سائيکل کی نہيں رولز رائس کی دکان تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ سينيٹ اليکشن کيلئے منڈی لگی ہوئی ہے،ق يمتيں لگ رہی ہيں، ایف اے ٹی ایف قانون سازی ميں اپوزيشن کی بليک ميلنگ ناکام گئی، اپوزيشن ہمارے لوگوں کو خريد کر اپنے زيادہ سينيٹرز بنوانا چاہتی ہے، گزشتہ اليکشن ميں پيسے کے زور پر خيبرپختونخوا سے پی پی کے 2 سينيٹرز منتخب ہوئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ايک طرف عوام اور دوسری طرف ڈاکو ہيں، جيت پاکستان کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube