Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

مریم نواز نے دھاندلی کی ‘بم شیل ویڈیو’ جاری کردی

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago

لیگی کارکنان نے ایک شخص پکڑ لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرآباد کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ لیگی کارکنان نے ووٹوں کا تھیلہ لیکر بھاگنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ووٹوں سے بھرا تھیلہ لیکر بھاگ رہا ہے اور لیگی کارکنان اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے کارکنان نے پریزائیڈنگ افسر کو ووٹ کے تھیلے لیکر بھاگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ مذکورہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ڈیوٹی ورچوئل یونیورسٹی پولنگ اسٹیشنز پر تھی جبکہ تھیلے کا سیل بھی ٹوٹا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنگے ہاتھوں گرفتار شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موقع پر موجود ہیں۔ ایسے نہیں چھوڑیں گے، 2018 میں جو ہوگیا سو ہوگیا، اب نہیں ہوگا۔

ویڈیو شیئر کرنے سے قبل مریم نواز نے اس کی پیش اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’تحریک انصاف کی ننگی دھاندلی کی بم شیل ویڈیو جلد آرہی ہے۔

مریم نواز کی کارکنان کو بیلٹ باکس پر پہرہ دینے کی ہدایت

وزیر آباد اور ڈسکہ میں ہنگامہ خیز جبکہ نوشہرہ میں قدرے پرسکون پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ کے ورکرز سے درخواست کرتی ہوں کہ آج آپ نے تحریک انصاف کے حکومتی اراکین اور پولیس کی کھلم کھلا غنڈہ گردی اور دھاندلی کے باوجود جس جرآت بہادری اور عزم سے ووٹ ڈالا ہے، اب اسی جرات اور بہادری سے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں اور اس کی حفاظت کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ کارکنان ووٹوں کی گنتی اور بیلٹ باکس کی ترسیل کے دوران نہ صرف پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران بھی ریٹرننگ افسرز کے دفاتر تک پہرہ دیں اور جب تک تمام فارمز 45 اور فائنل رزلٹ نہیں مل جاتا برائے مہربانی اپنے ووٹ کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ چور حکومت آپ کا ووٹ چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جیت ان کے لئے موت سے بد تر ہے۔ ان چوروں کو آپ نے ہر حال میں روکنا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھنی ہے۔ عوام نے الحمدُللّہ شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے.

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube