Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فصل بھی متاثر ہوگی

پاکستان میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ربیع کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گذشتہ تین ماہ کے دوران موسمی حالات میں شدید اتار چڑھاؤ رہا۔ اکتوبر میں بارشیں معمول سے اٹھانوے فی صد کم ہوئیں تو نومبر میں ڈھائی گنا زیادہ ہوئیں مگر دسمبر اور جنوری میں دوبارہ شدید کمی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا جہاں بارہ اضلاع میں خشک سالی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع بھی خشک سالی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کے بہاو میں کمی اور معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کی نشوونما میں فرق پڑسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube