Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کوہاٹ: نواسی کو قتل کرنے پر نانا گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Kohat

فوٹو: باسط گیلانی

کوہاٹ کے علاقہ مندونی میں نواسی کو قتل کرنے والے نانا کو پولیس نے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

واقعے میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال داخل کر دیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے جسکے خلاف تھانہ گمبٹ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ملنے والا آلہ قتل اور موقع واردات سے برآمد ہونے والے دیگر اہم شواہد فارنزک لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ڈی ایس پی صدر ناظر حسین نے ایس ایچ او تھانہ گمبٹ اقبال خان اور تفتیشی آفیسر خلیل عثمان کے ہمراہ بتایا کہ 17 فروری کے روز مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ گمبٹ سے ملحقہ یونین کونسل زیارت شیخ اللہ داد کے علاقہ شادی پور کے موضع مندونی میں ایک رہائشی مکان کے اندر لڑکی اور لڑکے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گمبٹ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش اور زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب خان ولد غلام حبیب خان جو لڑکی کا نانا ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ گمبٹ منتقل کر دیا۔

ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ گاؤں مندونی میں رہائش پزیر اپنی بیٹی سے ملنے گیا جہاں دیگر اہلخانہ کی عدم موجودگی میں اس نے اپنی بیٹی کے رہائشی مکان کے ایک کمرے میں اپنی نواسی کو ایک لڑکے کے ساتھ دیکھا تو طیش میں آکر اس نے دونوں پر فائرنگ کردی اور واردات کے بعد فرار ہونے لگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube