Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

چین کی سائنوفارم ویکسین ضعیف العمرافراد کو نہ دینے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پاکستان کو 2مارچ تک آسٹرازینیکا ویکسین مل جائیگی، فیصل سلطان

پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنو فام 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ زیادہ عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 2 مارچ تک پاکستان کو کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا۔آکسفورڈ کرونا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی، کوویکس مجموعی طور پر پاکستان کو جون تک ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو چینی ویکسین سائنو فارم نہیں دی جائے گی، ويکسين کے ٹرائلز ميں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تعداد زيادہ نہيں تھی، مزید ڈیٹا آنے تک طبی ماہرین کی تجویز کے مطابق سائنو فارم کا استعمال 60 سال سے کم عمر افراد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید جانیے: کرونا ویکسینیشن کیلئے پاکستان میں بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع

معاون خصوصی صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی، ویکسی نیشن کیلئے شہریوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر کی فہرست این سی او سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پاکستان 65 ملکوں میں ہے جہاں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، اب تک 52 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube