Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

سینیٹر مشاہد اللہ خان کی تدفین کردی گئی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

نمازجنازہ میں پارلیمنٹیرینز اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں سپرد خاک کرديا گيا، نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ارکان اسمبلی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پارلیمنٹرینز کہتے ہیں مشاہد اللہ کی موت ملکی سیاست کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان گزشتہ رات انتقال کرگئے تھے، وہ عارضہ قلب اور شوگر سمیت متعدد امراض میں مبتلا تھے۔

مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ارکان اسمبلی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ن لیگی رہنماء کو اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پارلیمینٹیرینز نے مشاہداللہ خان کو نڈر اور بے باک رہنماء اور ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی تعزیت کیلئے مشاہد اللہ کے گھر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا مشاہد اللہ سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا، اُن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر اطلاعات سمیت حکومتی ارکان نے بھی مشاہد اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مشاہد اللہ خان نے 1990ء میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر بھی فائز رہے، پرویز مشرف کے مارشل لاء اور نواز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاجاً گرفتاری دیدی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube