Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کوئٹہ میں دھماکا، ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ گورنر، وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل فورس کے اہلکار موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہے تھے۔

دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار سپاہی افراسیاب شہید جبکہ پولیس اہلکار مرزا زخمی ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بی ڈی ایس کو طلب کیا جبکہ شہید اہلکار کی میت اور زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کںٹرول سے کیا گیا، دھماکے کیلئے موٹر سائیکل پر 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گورنر، وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube