Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

مسکان قتل کیس: ٹک ٹاکر سویرا بھی گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پولیس سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب

کراچی میں خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل کی تفتیش میں اہم موڑ آگیا۔ پولیس نے مسکان کی دوست ٹک ٹاکر سویرا کو گرفتار کرلیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مسکان کے دوست عبدالرحمان کے ساتھ دو دریا جانے پر یکم فروری کی شب سویر اور مسکان کا جھگڑا ہوا۔ مرکزی ملزم عبدالرحمان اور سویرا نے دو دریا پر کھانا کھایا اور ٹک ٹاک وڈیو بنائی۔

وڈیو دیکھ کر مسکان کو غصہ آیا اور وہ سویرا کے دوست عامر کے پاس چلی گئی اور اُس کے ساتھ وڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قتل سے قبل مقتولہ مسکان دوستوں کے ساتھ سویرا کے گھر پاک کالونی بھی گئی اور عبدالرحمان کے ساتھ گھومنے پر سویرا سے جھگڑا بھی کیا۔

یہ بات سویرا نے رحمان کو بتا دی جس پر عبدالرحمان نے فون کرکے نہ صرف مسکان پر غصہ کیا بلکہ مقتول عامر کے ساتھ گھومنے پر اسے گالیاں بھی دیں۔ ٹیلی فون پر انکل سریا اسپتال کے قریب ملاقات طے ہوئی اور مسکان، عامر اور دوستوں کے آتے ہی رحمان نے گولیاں برسا دیں۔

پولیس نے گرفتار خاتون ٹک ٹاکر سویرا کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کو 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube