Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد: بھنگ کے پودے سے جراثيم کش دھاگہ تیار

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 8 months ago

جینز بنانے والی کمپنی کا یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل نے بھنگ کے پودے کی چھال سے جراثيم کش دھاگہ تیار کرلیا۔

شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل کی لیکچرار فریدہ شاہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فائبر سخت ہوتا ہے جس کے لیے اس میں سے امپیورٹیس (نجاست) نکالتے ہیں تاکہ اسکو نرم کر کے کاٹن سے ملایا جا سکے۔

جراثیم کش کپڑے بنانے کے لیے جینز بنانے والی پاکستان کی بڑی کمپنی نے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں۔

چیئرمین شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل ڈاکٹر اسد فاروق کے مطابق دنیا بھر میں فائبر کی مانگ ہے۔ حکومتی ویژن کے مطابق ہم ’’یارن‘‘ حاصل کر کے ’’فیبرک‘‘ تک پہنچے ہیں اور جینز بنانے والے پاکستان کے بڑے گروپ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

زرعی ماہرین کے مطابق بھنگ کی کاشت مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی کاشت کی حکومتی اجازت ملنے سے کروڑوں ڈالرز کا زرہ مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube