Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

نوشہرہ، پی ڈی ایم جلسے میں بھگدڑ سے 11 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago

نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بھگڈر مچنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 63 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس پر مسلم لیگ نواز کے اختیار ولی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ بدھ کو مریم نواز نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جلسہ گاہ کے مرکزی دروازے سے نکلتے ہوئے لوگوں کا رش لگ گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد اسٹیڈیم کے باہر نالے میں گرگئے۔ واقعہ میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

موقع پر موجود کچھ لوگوں نے اس دوران ویڈیوز بھی بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سارے لوگوں کے جوتے ایک جگہ جمع ہیں جو بھگدڑ کے دوران اتر گئے ہیں۔

ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 افراد کو قاضی کمپلیکس اور 2 کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا جس میں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube