Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لارہے ہیں، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شجر کاری مہم آئندہ نسلوں کیلئے انتہائی ضروری قرار

وزيراعظم عمران خان نے آنیوالی نسلوں کیلئے شجر کاری مہم کو ضروری قرار دے ديا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زمین پر ہی نہيں بلکہ لوگوں کی سوچ ميں بھی تبديلی لا رہے ہيں۔

اسلام آباد میں 10 بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم اور پہلے میاواکی شہری جنگل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میاواکی جنگل پروگرام کی شہری جنگل تکنیک کے تحت لاہور میں 50 مقامات پر درخت اگائے جائیں گے، بدقسمتی سے پاکستان ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسلوں کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے اور ملک میں 10 ارب پودے لگانے کی مہم کا ہدف حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے مستقبل کیلئے شجرکاری کو زندگی کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے عدم تحفظ دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک کو سرسبز بنانے کا پختہ عزم کیا۔ انہوں نے ماحول دوست بننے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی پر بھی زور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت شجرکاری سے زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لانے کیلئے پُرعزم ہے، تعلیمی نصاب میں شجرکاری کے بارے میں ابواب بھی شامل کئے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو اس حوالے سے ابتدائی عمر سے ہی احساس دلایا جاسکے۔

وزیراعظم نے اسکولوں اور کالجوں پر زور دیا کہ طلبہ کو شجرکاری کا ہدف دیں تاکہ ان کی ماحول دوستی میں حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

عمران خان نے کہا کہ آخرت کيلئے آج سے سوچيں کہ اپنے اعمال کيسے ٹھيک کرنے ہيں، زندگی اس طرح گزاريں جيسے کل مرجانا ہے، اس دنيا کيلئے ايسے جيئيں جيسے ہزار سال زندہ رہنا ہے، ہماری حکومت آپ کے ساتھ ملکر پورے پاکستان کو ہرا بھرا بنادے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube