ہرنائی: کان میں زہریلی گیس بھرگئی، 4مزدور جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ ایک کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

لیویز کے مطابق شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس گیس بھرنے کے باعث 5 کان کن بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

لیویز کا کہنا ہے کہ 4  کانکنوں کی لاشیں اور ایک کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا،  بے ہوش کان کن کو تحصیل شاہرگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جن کی شناخت  علی شاہ، سید محمد، صاحب خان اور رشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بگٹی گلی میں گیس لیکیج سے دم گھٹ کر لورالائی کا رہائشی جاں بحق ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube