Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کرونا ویکسین:این سی اوسی کی تمام ہیلتھ کیئرورکرزکورجسٹریشن کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فرنٹ لائن ورکرز کی کرونا ویکسنیشن کےلیےاین سی او سی نےتمام ہیلتھ کیئرورکرز کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی ہے۔

این سی او سی کےسربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئرورکرزکی حفاظت کیلئےتمام اقدامات کیےجائیں گےاور یہ ترجیحات میں شامل ہیں۔

اسدعمر نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کیلئےتمام اقدامات کیے جائیں گے۔اب تک 32 ہزار 860 ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسنیشن کی جاچکی ہے جن میں پنجاب میں 15 ہزار 494، خیبر پختونخوامیں 1 ہزار 639 کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہوا ہے۔ 65 برس اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان ویکسین آمد پر بزرگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube