لاک ڈاؤن میں پاکستانی کس بات کےلیےزیادہ فکرمند تھے؟

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گوگل نے سن 2020 کی رپورٹ جاری کردی

گوگل نے سال 2020 کی تفصيلات جاری کردی ہیں۔لاک ڈاؤن کےدوران زيادہ ترپاکستانی اپنےپالتوجانوروں کيليے فکرمند نظر آئے۔

کرونا وبا کےدوران انٹرنيٹ صارفين کا زيادہ زور 5 موضوعات پررہا۔ پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل سرچ 700 فیصد بڑھ گئی۔ترجمہ شدہ مواد ديکھنے والوں کی تعداد ميں 328 فيصد اضافہ ديکھا گيا۔گھر پر رہتے ہوئے بچوں کی پڑھائی اورديگر سرگرميوں سےمتعلق سوالات کی بھی گوگل پر بھرمار رہی اورکرونا دور ميں اس حوالے سے مواد تلاش کرنے والوں کا گراف 250 فیصد تک بلند ہوگيا۔

اسٹاک مارکيٹ کی صورتحال سے باخبر رہنے والوں کی شرح 223 جبکہ کھانوں کی تراکيب ڈھونڈنے والوں کی 140 فيصد بڑھی۔

لاک ڈاؤن کےباعث مشکل ميں پھنسے پاکستانیوں کےلیے فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد جبکہ صدقہ و خيرات دینے سے متعلق 41 فیصد اضافہ ديکھا گيا۔بیماریوں سے حفاظت کےٹوٹکےڈھونڈنے والوں کے تعداد 109 فيصد تک بڑھ گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube