Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پی ایس 43 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کامیاب، غیرسرکاری نتائج

SAMAA | and - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA | and
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پی ایس 88 کراچی میں ووٹوں کی گنتی جاری

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی 48 ہزار 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 کراچی پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی، یہ دونوں نشستیں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

سماء ٹی وی کے مطابق پی ايس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غيرحتمی اور غيرسرکاری نتائج کے مطابق پيپلز پارٹی کے جام شبير علی کامیاب ہوگئے ہیں، انہیں 48 ہزار 28 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق جونيجو 6 ہزار 925 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی ایس 88 کراچی پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، موصولہ 100 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ 21 ہزار 731 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے جانشیر جونیجو 4 ہزار 753 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کاشف علی 4 ہزار 476 اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد 2 ہزار  634 ووٹ لے سکے۔

ووٹوں کی مکمل گنتی سے قبل ہی ملیر میں جشن کا سماں ہے، پی پی جیالے پارٹی ترانوں پر رقص کررہے ہیں۔

ملیر میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، پی پی کارکنوں نے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا گھیراؤ کرلیا، انہیں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بحفاظت علاقے سے نکالا، بعد ازاں انہیں دو پرانے مقدمات میں گرفتار کرکے ایس آئی یو منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کا ضمنی الیکشن جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار عزیز اللہ آغا 8 ہزار 742 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، بلوچستان کی حکمران جماعت بی اے پی کے عصمت اللہ ترین 4 ہزار 876 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube