حکومت نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کریگی، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دینگے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ مريم نواز کو پی ڈی ایم کا مستقبل تاريک لگ رہا ہے، اس لئے انہوں نے ملک سے باہر جانے کا عنديہ ديا، مگر ہم نہیں بھیج سکتے، حکومت نواز شريف کا پاسپورٹ ری نيو نہيں کرے گی، وہ پاکستان آنا چاہيں تو سفری ڈاکیومينٹ جاری کرسکتے ہيں، انہیں آخر ایسی کونسی بیماری ہے جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا جاتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان پیسے کی سیاست ختم کرکے انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں، ووٹ کے غلط استعمال کو روک کر میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے اتحاد کا مستقبل تاریک ہے کیونکہ مریم نواز بھی نام نہاد علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت کسی قیمت پر مریم نواز کو بیرون ملک جانے نہیں دیگی کیونکہ ان کے والد نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے اور برطانیہ سے سیاست شروع کردی۔

شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف واپس آنا چاہیں تو انہیں پاسپورٹ کی بجائے سفری دستاویز جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف کو کونسی بيماری ہے جس کا علاج پاکستان ميں نہيں ہوسکتا؟۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube