Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

لاڑکانہ میں ٹریفک حادثہ، 2بہنوں سمیت 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago

واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے

لاڑکانہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹريفک حادثے ميں 2 بہنوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق لاڑکانہ میں ایئرپورٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر ہوگئی، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 بہنیں اور باپ بیٹا شامل ہیں، جاں بحق بہنیں لاڑکانہ کی لوئر کالونی اور باپ بیٹا لاڑکانہ کے نواحی علاقے کے رہائشی تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube